ETV Bharat / bharat

Prashant Kishor Turns Down Offer To Join Congress: پرشانت کشور نے ٹھکرایا کانگریس کا آفر

انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں۔ پرشانت کشور نے کانگریس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ Prashant Kishor Turns Down Offer To Join Congress

Prashant Kishor Turns Down Offer To Join Congress

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 5:33 PM IST

گزشتہ کئی دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پرشانت کشور کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے لیکن پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ Prashant Kishor Turns Down Offer To Join Congress۔ اس تعلق سے کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کیا کہ 'پرشانت کشور کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی نے 2024 کے انتخابات کے لیے ایک گروپ تشکیل دیا ہے۔ پرشانت کشور کو بھی اسی گروپ میں شامل ہونے اور ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ہم ان کی کوششوں اور پارٹی کو دی گئی تجاویز کا احترام کرتے ہیں۔

رندیپ سنگھ سرجے والا کے بعد پرشانت کشور نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 'میں نے کانگریس میں شامل ہونے اور انتخابات کے لیے گروپ کی ذمہ داری سنبھالنے کی کانگریس کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری عاجزانہ رائے ہے کہ کانگریس پارٹی کو مجھ سے کہیں زیادہ ایک مضبوط قیادت اور اجتماعی قوت ارادی کی ضرورت ہے، جو اصلاحات کی تبدیلی کے ذریعہ پارٹی کی جڑوں میں گھس چکے زمینی مسائل کو دور کرسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ بحث چل رہی تھی کہ پرشانت کشور کانگریس میں شامل ہوں گے۔ حالانکہ اس حوالے سے ان کی جانب سے کبھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ دریں اثنا تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی ٹی آر ایس کی تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے ان کی کمپنی آئی پیک کے ساتھ ایک معاہدے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.