مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور من سکھ منڈاویا نے مرکزی کابینہ کے تازہ فیصلوں کی جانکاری دی۔
پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کابینہ نے 'ڈیپ اوشین مشن' پر وزارت سائنس کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس مشن کا مقصد وسائل کے لیے گہرے سمندر کا پتہ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سہولت امریکہ، روس، جاپان اور چین کے پاس ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ مشن بھارت کو نئے دور میں لے جانے والا ہے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان پارلیمینٹ، قانون سازوں نے بجٹ کی کاپیز ایک دوسرے پر پھینکیں
منڈاویا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے لیے اہم فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سال 2021-22 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاش کھادوں کے لیے 'غذائیت پر مبنی سبسڈی کی شرح' کے تعین کے لیے متعلقہ محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔