ETV Bharat / bharat

Earthquake in Many Countries افغانستان سمیت کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے، پاکستان میں 11 ہلاک - پاکستان میں زلزلہ

پاکستان میں زلزلے کے سبب 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ Earthquake in Many Countries

افغانستان سمیت کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:47 PM IST

Updated : Mar 22, 2023, 9:56 AM IST

اسلام آباد: پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زیختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں زلزلے کے سبب 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پاکستان کے شہر لاہور، اسلام آباد راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے کئی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ کا اعلان کردیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دارالحکومت دہلی سمیت بھارت اور افغانستان کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش علاقہ تھا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پاکستان کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ پشاور، صوابی، لودھراں، ڈی جی خان، بہاولپور، کوہاٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نوشہرہ اور خانیوال میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتادیں کہ منگل کو دیر گئے پاکستان کے علاوہ بھارت، افغانستان، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین اور کرغزستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بتادیں کہ افغانستان، پاکستان اور بھارت کے کچھ حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے دہلی این سی آر، جموں و کشمیر، اتراکھنڈ جبکہ پاکستان میں اسلام آباد اور لاہور میں بھی محسوس کیے گئے۔ بھارت کے علاوہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور تین صوبوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Earthquake In Delhi NCR دہلی این سی آر سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے وقت کیا کریں اور کیا نہ کریں: یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کچھ زلزلے درحقیقت پیشگی جھٹکے ہوتے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد ایک بڑی شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔ اپنی نقل و حرکت کو مکمل طور پر کم کریں اور قریب ترین کھلے میدان میں محفوظ مقام پر پہنچ جائیں۔ اس وقت تک گھر کے اندر رہیں جب تک حرکت بند نہ ہو جائے اور آپ کو یقین ہو کہ نکلنا محفوظ ہے۔ زمین پر لیٹ جاؤ۔ کسی مضبوط میز یا فرنیچر کے دوسرے ٹکڑے کے نیچے بیٹھ کر ڈھانپ لیں۔ اگر آپ کے قریب کوئی میز نہیں ہے تو، اپنے چہرے اور سر کو اپنے بازوؤں سے ڈھانپیں اور ایک کونے میں جھک جائیں۔ کمرے کے کونے میں، میز کے نیچے یا بستر کے نیچے چھپ کر اپنا سر اور چہرہ بچائیں۔ شیشے، کھڑکیوں، دروازوں، دیواروں اور کسی بھی چیز سے دور رہیں۔ اگر آپ کسی گرتی ہوئی چیز کے نیچے ہیں تو دور ہٹ جائیں۔ دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش صرف اس صورت میں کریں جب وہ آپ کے قریب ہو اور اگر آپ جانتے ہوں کہ دروازہ مضبوط ہے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ تر لوگ زخمی ہو جاتے ہیں جب وہ عمارتوں کے اندر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آگاہ رہیں کہ بجلی چلی جا سکتی ہے یا چھڑکنے والے سسٹم یا فائر الارم شروع ہو سکتے ہیں۔ اگر باہر ہیں تو - جہاں پر موجود ہیں وہاں سے نہ ہٹیں۔ تاہم عمارتوں، درختوں، اسٹریٹ لائٹس اور یوٹیلیٹی تاروں سے دور رہیں۔ اگر آپ کسی کھلی جگہ پر ہیں، تو وائبریشن بند ہونے تک وہیں رہیں۔ سب سے بڑا خطرہ عمارتوں سے آتا ہے، زیادہ تر مواقع پر دیواریں گرنے، اڑتے شیشے اور گرنے والی چیزوں سے زخمی ہوتے ہیں۔

Last Updated : Mar 22, 2023, 9:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.