علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس شعبہ نے 'بھارت کا امرت مہوتسو' کے عنوان سے پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام کیا جس میں اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ نعیمہ حلیم نے اول انعام حاصل کیا۔
'بھارت کا امرت مہوتسو' کے عنوان سے پوسٹر سازی مقابلے کا موضوع تھا، "2047 کا ہندوستان" آزادی کے سو برس بعد ہمارا ملک کیسا ہوگا۔
اس مقابلے میں نعیمہ حلیم (اے ایم یو گرلز اسکول) کی طالبہ نے اول، طلحہ خان (اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول بوائز) نے دوئم اور کم کم لودھی (اے بی کے ہائی اسکول گرلز) نے سوم انعام حاصل کیا جبکہ عاکفہ حسن (اے ایم یو سینئر سیکنڈری اسکول گرلز) کو حوصلہ افزائی انعام سے نوازا گیا۔
کمپیوٹر سائنس شعبہ کے سربراہ پروفیسر عاصم سفر نے پوسٹر سازی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نور فاطمہ (کوڈینیٹر سی ایس ایس)، حسن فراز خان (سیکرٹری سی ایس ایس)، ڈاکٹر محمد ساجد (اسسٹنٹ پروفیسر و مینٹر سی ایس ایس)، ڈاکٹر فیصل انور (اسسٹنٹ پروفیسر و مینٹر، سی ایس ایس) نے پوسٹر سازی مقابلے میں جج کے فرائض انجام دئے۔ پروفیسر عاصم ظفر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور فاتحین کو انعامات تقسیم کئے۔
مزید پڑھیں:۔ اے ایم یو: قومی مضمون نویسی مقابلے کو اردو زبان میں بھی کرانے کا مطالبہ
اس موقع پر پروفیسر تمنا صدیقی، ڈاکٹر ارمان رسول فریدی اور پرویز محمود خان (ڈائریکٹر، کمپیوٹر سینٹر) نے جنگ آزادی میں مجاہدین کے کردار اور ان کی قربانیوں پر گفتگو کی۔