ETV Bharat / bharat

Building Collapse: دہلی کے بوانہ میں فلیٹ منہدم، راحت رسانی کا کام جاری - راجیو رتن آواس یوجنا کے کچھ فلیٹ گر گئے

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہیں دوپہر 2:48 پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ بوانا میں واقع راجیورتن آواس یوجنا Rajiv Ratan Awas Yojana کے کچھ فلیٹ منہدم ہوگئے Building Collapses in Bawana's JJ colony ہیں۔ فائربریگیڈ کے پہنچنے تک مقامی پولیس وہاں پہنچ چکی تھی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہوچکا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دو ایمبولینس بھی موقع پر تعینات کی گئی ہے، تاکہ ملبے سے باہر آنے والے لوگوں کو جلد ازجلد اسپتال پہنچایا جاسکے۔

Rescue Operation is Underway
دہلی کے بوانہ میں فلیٹ منہدم، راحت رسانی کا کام جاری
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 9:48 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے بوانا میں بنائے گئے راجیو رتن آواس یوجنا کے کچھ فلیٹ Building Collapsed in Bawana’s JJ Colony جمعہ کی دوپہر اچانک منہدم ہو گئے۔ اس کی زد میں آنے سے کچھ لوگ بھی زخمی ہو ئے ہیں۔

Rescue Operation is Underway
دہلی کے بوانہ میں فلیٹ منہدم، راحت رسانی کا کام جاری

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، محکمہ فائر بریگیڈ اور مقامی لوگ ملبہ ہٹانے کے لیے پہنچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے میں 5 سے 6 افراد دبے ہوئے تھے، جن میں سے 3 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دیگر لوگوں کو نکالنے کا کام ابھی جاری ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق انہیں دوپہر 2:48 پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ بوانا میں واقع راجیو رتن آواس یوجنا کے کچھ فلیٹ گر گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک مقامی پولیس وہاں پہنچ چکی تھی اور ملبوں کو ہٹانے کا کام شروع ہوچکا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دو ایمبولینس بھی موقع پر تعینات کی گئی ہیں تاکہ ملبے سے نکالے جانے والے لوگوں کو جلد از جلد اسپتال پہنچایا جاسکے۔

شمالی بیرونی ضلع کے ڈی سی پی بیجندر یادو نے واقعہ کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پانچ افراد ملبے میں دب گئے تھے جن میں سے فی الحال تین افراد کو نکالا جاچکا ہے۔ دوسرے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

ملبے سے نکالے گئے تین افراد میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔ بوانہ کی جے جے کالونی میں رہنے والی فاطمہ (والد- زبیر) اور شہناز (والد کلام خان) کو ملبے سے باہر نکال لیا گیا ہے اور قریبی ایم وی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نو سالہ بچی رقیہ خاتون تاحال ملبے میں دبی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے میں مزید دو یا تین افراد دبے ہو سکتے ہیں۔ امدادی کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.