ETV Bharat / bharat

Maryam Nawaz on SC Verdict مجرم کو رہا کرکے چیف جسٹس خوش ہیں، مریم نواز شریف - مریم نواز شریف کا بیان

عمران خان کی رہائی کے بعد پاکستان کے سیاسی رہنماؤن کے ردعمل آنے شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے ججوں کو دھمکیاں دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان جل رہا ہے۔ کل اگر کوئی ججوں کے گھروں میں گھس کر آگ لگا دے... تم فیصلہ کرو، کسی کا گھر نہیں بچ سکے گا۔

مجرم کو رہا کر کے چیف جسٹس خوش ہیں، مریم نواز شریف

author img

By

Published : May 11, 2023, 7:10 PM IST

Updated : May 11, 2023, 9:39 PM IST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد پاکیستان کے سیاسی رہنماؤں کے ردعمل آنے شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ایک پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے ججوں کو دھمکیاں دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان جل رہا ہے۔ کل اگر کوئی ججوں کے گھروں میں گھس کر آگ لگا دے... تم فیصلہ کرو، کسی کا گھر نہیں بچ سکے گا۔ سیاستدانوں کے گھر، رانا ثناء اللہ (وزیر داخلہ) کا گھر جلا دیا گیا، آپ نے نوٹس کیوں نہیں لیا؟ کیا وہ یہاں کے لوگ نہیں ہیں؟ ایمبولینس جلایا گیا، مساجد جلائے گئے، اسکول جلے، کیا یہ سب اس ملک کے نہیں ہیں۔ وہ ریڈیو پاکستان آپکا نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔

  • چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل…

    — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران کی گرفتاری کو "غیر قانونی" قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور کئی دیگر "ہمارے لوگوں کو اس طرح انصاف کیوں نہیں دیا گیا"۔

وہیں دوسری طرف عمران خان کی سابق اہلیہ نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے والے سپریم کورٹ کے حکم پر ردعمل کا اظہار کیا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بالآخر انصاف مل ہی گیا۔'

اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ابھی سپریم کورٹ کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ وہیں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے تاریخی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے عظیم لوگوں اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز و تنظیمی عہدیداران کے لیے میرا اہم پیغام! سپریم کورٹ آف پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور چیئرمین عمران خان کی رہائی پر شکرانے کے لیے گھنٹہ گھر چوک پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan SC On Imran Khan پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دیا

بتا دیں کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے جلد از جلد رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈنڈے مارے گئے، میرے ساتھ تشدد کیا ہے۔ ایسا کسی کریمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ وہیں انہوں نے اپنے حامیوں سے ماحول کو پُرامن رکھنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کی بنیاد ہی انصاف ہے۔

بتا دیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پورے ملک میں کہرام برپا ہے۔ ایک طرف عمران کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں تو دوسری طرف فوج حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کر رہی ہے۔

Last Updated : May 11, 2023, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.