ETV Bharat / bharat

منموہن سنگھ کی صحتیابی کے لیے متعدد رہنماؤں نے دعائيں کیں - وزیراعظم کورونا مثبت پائے گئے ہیں

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے کورونا سے متاثر ہونے پر ملک کے دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کے لیے دعائیں کی ہیں۔

منموہن سنگھ
manmohan Singh
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:23 PM IST

منموہن سنگھ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی سمیت کئی رہنماؤں نے ٹویٹ کر ان کی صحتیابی کی دعا کی۔

اس کے علاوہ فاروق عبداللہ کی صدارت والی پارٹی جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹوٹ کر منموہن سنگھ کے صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ 'منموہن سنگھ جی، اپ کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ اس مشکل وقت میں بھارت کو آپ کے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہے'۔

راہل گآندھی
rahul gandhi

دہلی کے وزیر اعلی نے منموہن کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ 'سابق وزیراعظم منموہن سنگھ جی کے جلد صحتیاب ہونے کی ایشور سے دعا کرتا ہوں'

کیجریوال
kejriwal

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ابھی خبر سنی ہے کہ سابق وزیراعظم کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ سر ہماری دعا ہے کہ آپ جلدی ہی صحتیاب ہو جائیں'۔

ممتا بنرجی
mamta

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا سے متاثر

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ 'فاروق عبداللہ، عمر بعداللہ اور پارٹی کے تمام کارکنان منموہن سنگھ کی صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں۔ جب ملک متعدد چیلنجوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ایسے میں منمو ہن سنگھ کے دانشورانہ مشوروں کی سالوں تک ضرورت پڑے گی۔

manmohan Singh
manmohan Singh

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں ہلکے بخار کی شکایت کے بعد ایمز میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

88 برس کے منموہن سنگھ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔ دہلی ایمز نے ایک بیان میں کہا کہ منموہن سنگھ کو ٹراما سنٹر میں بھرتی کیا گیا ہے۔

منموہن سنگھ کانگریس کے سینیئر رہنما ہیں اور فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ سنہ 2009 میں ان کی ایمز میں ہی کورونری بائپاس سرجری ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.