ETV Bharat / bharat

Youth Thrashed on Holi ہولی کے موقع پر دہلی پولیس کی نوجوان کو زد و کوب کرنے کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:24 AM IST

جنوب مشرقی دہلی کے کالندی کنج علاقے میں ایک نوجوان کو بلند آواز میں ڈی جے بجانے پر دہلی پولیس نے زدوکوب کیا۔ معلومات کے مطابق اطراف کے لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچی پولیس اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد پولس نے اس کی زبردست پٹائی کی۔Police thrashed the young man in Kalindikunj area

ہولی کے موقع پر دہلی پولیس نے نوجوان کی زبردست پٹائی کی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ہولی کے موقع پر تیز ساؤنڈ کے ساتھ ڈی جے بجانا ایک نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ دراصل پولیس کو تیز ساؤنڈ میں ڈی جے بجانے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم نوجوان سے مبینہ طور پر ہاتھا پائی کی اور پھر معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ اس کے بعد پولیس ملزم نوجوان کو سرعام مار پیٹ کر لے گئی۔ اس واقع کا ویڈیو وہاں موجود کسی نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا، جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی پولیس اہلکار ایک نوجوان کو لٹکا کر لے جا رہے ہیں اور اس کی پٹائی بھی کر رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو جنوب مشرقی ضلع کے کالندی کنج تھانہ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ہولی کے موقع پر پوری دہلی میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس نے پرامن طریقے سے ہولی منانے کی اپیل کی تھی۔ دوسری جانب ہولی کے موقع پر شرپسند کو نشے میں دھت ہو کر ہنگامہ آرائی کرنے سے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے تمام انتظامات کیے گئے تھے۔ ملک بھر میں ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔ درحقیقت گزشتہ تین سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے ہولی کا تہوار بے رونق تھا اور لوگ اپنی خواہش کے مطابق ہولی نہیں کھیل پا رہے تھے لیکن اس بار صورتحال معمول پر ہے اس لیے لوگوں میں اس حوالے سے کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Stone Pelting in Jamui ہولی کے دوران دو فریقوں میں جھڑپ، تقریباً نصف درجن لوگ زخمی

اس سلسلے میں دارالحکومت دہلی میں بھی ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔ دہلی کے کالکاجی مندر میں ہولی کے موقع پر عقیدت مندوں نے درشن کر کے ہولی کھیلی۔ ہولی کے موقع پر کئی مقامات پر لڑائی جھگڑے اور ہنگامہ آرائی بھی دیکھنے میں آیا، جہاں دہلی کے منڈکا علاقے میں ہولی کے دن ہوئے ہنگامے میں دو لوگوں کی جان گئی اور پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی کئی دیگر مقامات پر بھی کئی الگ الگ واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.