ETV Bharat / bharat

Delhi University: ڈی یو میں ریگنگ روکنے کے لیے پولیس ٹیم تعینات - دہلی یونیورسٹی میں ریگنگ کے خلاف انتظامیہ متحرک

دہلی یونیورسٹی انتظامیہ (Administration- Delhi University) نے ریگنگ کے خلاف ہدایات جاری کی ہیں۔ ساتھ ہی دہلی پولیس اور پراکٹریل بورڈ کی میٹنگ میں ریگنگ کو لے کر سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کالج کے پرنسپل آفس کے باہر شکایت باکس بھی رکھا جائے گا۔

Police in DU
ڈی یو میں ریگنگ روکنے کے لیے پولیس ٹیم تعینات
author img

By

Published : Nov 21, 2021, 4:24 PM IST

دہلی یونیورسٹی انتظامیہ ریگنگ کے معاملے کو روکنے کے لیے ڈی یو ایف ایم اسٹیشن سے پولیس افسران، پراکٹریل بورڈ کے افسران اور ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر کے بارے میں معلومات دے گی۔ اس کے علاوہ ہر کالج کے باہر سادہ کپڑوں میں خواتین پولیس اہلکار تعینات ہوں گی۔

کیمپس اور کالج کے اطراف میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسکواڈ کو اس بات کا خاص خیال رکھنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے کہ مذہب، جنس کی بنیاد پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی نارتھ کیمپس، ساؤتھ کیمپس اور کالجوں کے باہر اینٹی ریگنگ (Anti-ragging) پوسٹر لگانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی یونیورسٹی میں کٹ آف لسٹ میں بے ضابطگی، وائس چانسلر کو میمورنڈم

اس کے علاوہ 24 گھنٹے ریگنگ ہیلپ لائن نمبر 18001805522 جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی نارتھ کیمپس اور ساؤتھ کیمپس میں کنٹرول روم بنائے گئے ہیں۔ نارتھ کیمپس میں بنائے گئے کنٹرول روم کا نمبر 011 - 27667221 ہے اور ساؤتھ کیمپس میں بنائے گئے کنٹرول روم کا نمبر 011 - 24119832 ہے۔ بتادیں کہ 22 نومبر سے تعلیمی سیشن 2021۔ 22 میں داخلہ لینے والے طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے جا رہی ہیں۔

Delhi University:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.