ETV Bharat / bharat

پولیس کو آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 اے کے تحت مقدمہ درج نہیں کرنا چاہیے: وزارت داخلہ

مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ان کے ماتحت تھانوں سے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66 اے کے تحت مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت دینے کو کہا ہے۔

home ministry
وزارت داخلہ
author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:51 PM IST

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی ریاستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے 2015 میں منظور شدہ حکم پر سنجیدگی سے عمل کریں۔

وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس ایکٹ کی دفعہ 66 اے کے تحت کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے تو اسے فوری طور پر واپس لے لیں۔

سپریم کورٹ نے شریہ سنگھل بمقابلہ مرکزی حکومت میں مارچ 2015 میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 66 اے کو ختم کردیا تھا۔ اس حکم کے بعد، اسی دن سے غیر موثر ہوگیا، لہذا اس کے تحت کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ریاستیں، کووڈ سے بچنے کی تدابیر کو سختی سے نافذ کریں: وزارت داخلہ

قابل ذکر ہے کہ کچھ ریاستوں میں پولیس ابھی بھی اس دفعہ کے تحت مقدمات درج کررہی تھی اور جب عدالت عظمیٰ کو اس کا علم ہوا تو اس نے اس کے بارے میں سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اس پس منظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.