ETV Bharat / bharat

Awami Durbar: کشتواڑ پولیس کے ایس ایس پی نے دچھن کا دورہ کیا - جموں و کشمیر

ایس ایس پی کشتواڑ نے لوگوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو ہائر اتھارٹی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لاکر حل کیا جائے گا۔ اس دوران دچھن کی عوام نے ایس ایس پی کشتواڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دور دراز علاقہ جات میں ایس ایس پی نے عوامی دربار منعقد کیا اور لوگوں کی پریشانی سنی۔

کشتواڑ پولیس کے ایس ایس پی نے دچھن کا دورہ کیا

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 10:06 PM IST

جموں و کشمیر میں کشتواڑ پولیس کے ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ نے آج بلاک دچھن میں ایک پولیس پبلک دربار منعقد کیا۔ اس دوران دچھن کے ٹنڈر سوندر اور ڈلگوٹ گاوں میں مختلف علاقہ جات میں عوامی دربار منعقد کیا گیا اور اس موقع پر ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ کے ہمراہ ایس ڈی پی او مڑواہ انصار خواجہ اور ایس ایچ او دچھن ویکرم سنگھ موجود رہے۔

اس دوران لوگوں نے علاقہ میں پیش آرہی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے لوگوں کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کو ہائر اتھارٹی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لاکر حل کیا جائے گا۔ اس دوران دچھن کی عوام نے ایس ایس پی کشتواڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دور دراز علاقہ جات میں ایس ایس پی نے عوامی دربار منعقد کیا اور لوگوں کی پریشانی سنی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.