ETV Bharat / bharat

Police Flag March In Rampur: اسمبلی انتخابات اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 3:53 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 اور کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلع رامپور کے تھانہ گنج اور کوتوالی علاقوں میں کپتان پولیس انکت متل کی قیادت میں پولیس جوانوں نے فلیگ مارچ کیا۔ Police Flag March In Rampur

اسمبلی انتخابات اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر پولیس کا فلیگ مارچ

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، کورونا کی تیسری لہر اور عوام میں کورونا ویکسینیشن کی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ضلع رامپور کے تھانہ گنج تھانہ کوتوالی علاقے میں پولیس جوانوں نے فلیگ مارچ کیا۔ Police Flag March In Rampur

اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ 10 فروری سے اترپردیش میں سات مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔ ضلع میں دوسرے مرحلے کے تحت 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کئی محلوں میں سپرنٹینڈنٹ آف پولیس انکت متل کی قیادت میں بھاری پولیس فورس نے فلیگ مارچ کیا۔ اس دوران نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر عوام کو کورونا پروٹوکال پر بھی عمل آوری کی جانب متوجہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مئو میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز پولیس کا فلیگ مارچ

قابل ذکر ہے کہ یہ فلیگ مارچ رات 9 بجے کے دوران کیا گیا۔ فلیگ مارچ کی تصویروں کو دیکھ کر رہائشی علاقوں میں بجلی سپلائی کی صورتحال کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جہاں اپنی حصولیابیاں بیان کرتے وقت اترپردیش میں 24 گھنٹے بجلی سپلائی کی بات کرتے ہیں اسی ریاست میں لوگ بجلی کٹوتی سے پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.