ETV Bharat / bharat

Rahul Disqualification Issue راہل کی حمایت میں لال قلعہ پر مشعل جلوس نکالنے والے کانگریس لیڈران حراست میں - جمہوریت بچاؤ مشعل شانتی مارچ

کانگریس قائدین 'جمہوریت بچاؤ مشعل شانتی مارچ' میں شرکت کے لیے لال قلعہ کے قریب جمع ہوئے تھے لیکن شانتی مارچ نکالنے سے پہلے ہی پولس نے وہاں موجود تمام کانگریسی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 9:18 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر مظاہرے جاری ہیں۔ ادھر منگل کی شام کو کانگریس لیڈران نے لال قلعہ سے دہلی کے ٹاؤن ہال تک 'جمہوریت بچاؤ مشال شانتی مارچ' نکالنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی لیڈر اور کارکن جمع ہوئے، دہلی پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ کی اجازت نہیں ہے۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ ہم نے مشعلیں جلائ، جنہیں پولیس نے بجھا دیا۔ ہم اپنے دل کی مشعل روشن کریں گے، ہر ظلم کے خلاف لڑیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی چدمبرم-ہریش راوت جیسے بزرگ لیڈروں کو لال قلعہ جانے سے روک دیا گیا تھا۔ جے پی اگروال سمیت کئی کانگریس کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سب کو نیو پولیس لائن لے جایا جا رہا ہے۔

اس مارچ کی قیادت کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کر رہے تھے۔ جئے رام رمیش نے ٹویٹ کرکے بتایا تھا کہ کانگریس کے تمام اراکین پارلیمان اور کارکنان مارچ میں شرکت کریں گے۔ کانگریس لیڈران کا الزام ہے کہ وزیر اعظم مودی آمرانہ ہوتے ہوئے وائناڈ کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی ایم پی کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ان کا بنگلہ بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Notice To Vacate Quarter راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.