ETV Bharat / bharat

Manipur Violence منی پور میں تشدد پر قابو پانے کیلئے پولیس کنٹرول روم کا قیام

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 10:01 AM IST

تشدد سے متاثرہ منی پور میں طویل عرصے کے بعد زندگی دوبارہ پٹری پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں تشدد کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ ساتھ ہی حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

Manipur Violence
Manipur Violence

تیز پور: منی پور میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی تشدد نہیں ہوا ہے، لیکن حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ منی پور پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے مزید کہا کہ پیر سے قومی شاہراہ 37 (A) پر مال گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بیشتر اضلاع میں معمولات زندگی پٹری پر لوٹ آئے ہیں۔ ریاستی پولیس اور مرکزی سکیورٹی فورسز ریاست میں مسلسل گشت، فلیگ مارچ اور تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ خاص طور پر پہاڑی اور وادی دونوں اضلاع کے دور دراز علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس اور مرکزی سکیورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ، کاکچنگ، کانگ پوکپی اور چورا چاند پور اضلاع کے سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی اور منی پور کے مختلف اضلاع میں تقریباً 110 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کرفیو کے درمیان ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر پولیس نے خاص طور پر پہاڑی اور وادی کے علاقوں میں 185 افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب قومی شاہراہ 37 سے ضروری سامان کی نقل و حرکت بحفاظت جاری ہے۔ منگل کو جیریبام سے سامان لے جانے والی کل 300 گاڑیاں اور نونی سے 356 گاڑیاں دارالحکومت امپھال کے لیے روانہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: Manipur Violence منی پور میں خواتین کا احتجاج، فوج کو رہا کرنا پڑا بارہ جنگجو

دریں اثنا، فوج نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں حالات معمول پر لانے میں ہر ممکن مدد کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے افواہوں کو نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد پولیس کے پاس جمع کرانے یا انہیں فوری طور پر سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے ٹول فری نمبر 9233522822 پر رابطہ کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.