ETV Bharat / bharat

Police Arrests Bangladeshi Woman in Haridwar: ہریدوار میں غیرقانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی خاتون گرفتار

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 1:03 PM IST

ہریدوار میں پولیس نے ایک بنگلہ دیشی خاتون کو غیرقانونی طریقے سے ملک میں پناہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اترپردیش پولیس پہلے ہی خاتون کے شوہر کو اسی الزام میں جیل بھیج چکی ہے۔ فی الحال پولیس خاتون سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ Police Arrest Bangladeshi Woman in Haridwar

ہریدوار میں غیرقانونی طور پر رہنے والی بنگلہ دیشی خاتون گرفتار

ہری دوار: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار کے کوتوالی رانی پور علاقے میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے اپنے تین بچوں کے ساتھ رہ رہی بنگلہ دیشی خاتون کو لوکل انٹلیجنس یونٹ (ایل آئی یو) اور رانی پور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اترپردیش پولیس پہلے ہی خاتون کے شوہر کو بھارت میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے جرم میں جیل بھیج چکی ہے۔ اب رانی پور پولیس خاتون سے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ Police Arrest Bangladeshi Woman in Haridwar

کوتوالی رانی پور پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق' ایک بنگلہ دیشی خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ گاؤں دادو پور میں ستمبر 2022 سے رہ رہی تھی۔ خاتون کے پاس کسی قسم کا کوئی پاسپورٹ یا ویزا نہیں ہے۔ اس نے ایل آئی یو یا متعلقہ کوتوالی کو بھی اپنی آمد کی اطلاع نہیں دی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایل آئی یو اور کوتوالی رانی پور پولیس نے جانچ کی اور معلومات کو درست پایا۔ جس کے بعد پولیس نے غیرقانونی طریقے سے ہریدوار میں رہ رہی علی نور عرف جواد کی اہلیہ رحیمہ کو تین بچوں کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے'۔

کوتوالی رانی پور کے انچارج رمیش تنور نے بتایا کہ محکمہ انٹیلی جنس کو اطلاع ملی تھی کہ بنگلہ دیش سے غیر قانونی طور پر آنے والی ایک خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک کرائے کے مکان میں رہ رہی ہے۔ اس معلومات کی تصدیق کے بعد جب خاتون کو پکڑا گیا تو اس کے پاس نہ تو پاسپورٹ تھا اور نہ ہی ویزا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس وقت اسے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اتر پردیش میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Minara Khatoon Return Home from Bangladesh Jail: بنگلہ دیش کے جیل سے گھر پہنچ کر جذباتی ہوئیں مینارا خاتون

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.