ETV Bharat / bharat

Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کیا - جہانگیرپوری میں پتھربازی

دہلی کے جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران دو فریقوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں پتھربازی بھی گئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ Hanuman Jayanti Violence In Delhi

جہانگیرپوری تشدد معاملہ میں پولیس نے نو افراد کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 11:03 AM IST

Updated : Apr 17, 2022, 12:07 PM IST

دہلی: شمال مغربی دہلی کے جہانگیرپوری علاقے میں ہفتہ کو ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران تشدد کے بعد علاقے میں امن ہے۔ جہانگیرپوری اور دیگر حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اسپیشل کمشنر، لاء اینڈ آرڈر (زون -1) دیپندر پاٹھک نے کہا کہ علاقے میں امن قائم ہے، ہم مقامی لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔ ہم نے ان سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ جہانگیرپوری میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی ہے اور ہم نے صورتحال کو قابو میں کر لیا ہے۔ Police arrested 15 people in Jahangirpuri violence case

دہلی پولیس نے تشدد کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جہانگیر پوری تشدد کیس میں اب تک 14 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے تشدد میں 8 پولیس اہلکاروں اور ایک عام شہری سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Communal Clashes in Delhi: دہلی میں ہنومان جینتی پرشوبھا یاترا کے دوران دوفرقوں کے درمیان پتھراؤ

واضح رہے کہ دہلی کے جہانگیر پوری میں فریقین کے درمیان پتھربازی ہوئی۔ ہنومان جینتی کے موقع پر جلوس نکالتے ہوئے پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جہانگیرپوری سے بابو جگجیون رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔Stone Pelting Between Two Communities On Hanuman Jayanti

Last Updated : Apr 17, 2022, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.