ETV Bharat / bharat

جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روم پہنچے مودی - etv bharat urdu

وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر 29 سے 31 اکتوبر تک روم (اٹلی) اور ویٹیکن سٹی کا دورہ کریں گے۔

PMModi arrives in Rome to attend G20 summit

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 12:14 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 16ویں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمعہ کی صبح روم پہنچے جہاں اطالوی حکومت کے اعلیٰ حکام اور اٹلی میں بھارت کی سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا نے ان کا استقبال کیا۔

جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روم پہنچے مودی

روم پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’اہم عالمی مسائل پر غور و خوض کے اہم فورم جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے روم پہنچ گیا۔ میں روم کے اس دورے کے دوران دیگر پروگراموں کا بھی منتظر ہوں‘۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر 29 سے 31 اکتوبر تک روم (اٹلی) اور ویٹیکن سٹی کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ یکم اور 2 نومبر کو برطانیہ میں گلاسگو کے دورے پر جائیں گےجہاں وہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے کنونشن (یو این ایف سی سی سی) سی او پی 26 میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ
وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: PM Modi G20: وزیر اعظم مودی G20 لیڈرز سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی روانہ

مودی ویٹیکن کے دورے کے دوران پوپ فرانسس اوروہاں وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ملاقات کریں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.