ETV Bharat / bharat

Rahul on Modi Lok Sabha Speech پی ایم مودی نے میرے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا، راہل گاندھی - اڈانی اور ہنڈن برگ تنازعہ

صنعت کار گوتم اڈانی اور ہنڈن برگ تنازعہ کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمان راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر اڈانی کا دفاع کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر وزیراعظم کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 8, 2023, 9:47 PM IST

پی ایم مودی نے میرے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا، راہل گاندھی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوک سبھا میں کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنانے کے فورا بعد، کانگریس کے سنیئر رہنما راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، یہ واضح ہوگیا کہ پی ایم مودی ان کا (اڈانی) دفاع کر رہے ہیں، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پی ایم کو انکوائری کا حکم دینا چاہیے۔ میں وزیراعظم کی تقریر سے مطمئن نہیں ہوں۔انھوں نے انکوائری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔اگر وہ (گوتم اڈانی) دوست نہیں ہیں تو انہیں (پی ایم) کہنا چاہئے تھا کہ انکوائری ہونی چاہئے۔

راہل نے مزید کہا، "میں نے چند سادہ سوالات پوچھے تھے لیکن انھوں نے اس کا جواب نہیں دیا، اس سے سچائی ظاہر ہوتی ہے۔ راہل کا یہ ردعمل اس وقت آیا جب پی ایم مودی نے لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے اپوزیشن پر سخت تنقید کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کا ان پر اعتماد ان کی حفاظتی ڈھال ہے جسے ان کے ناقدین کی طرف سے بدسلوکی اور الزامات سے توڑا نہیں جا سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ صدی میں ایک بار ہونے والی وبائی بیماری اور تنازعات کی وجہ سے دنیا کے کچھ حصوں میں عدم استحکام کے درمیان دنیا امید کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے، لیکن کچھ لوگ جو مایوسی میں ڈوبے ہوئے ہیں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ وہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی کامیابیوں کو نہیں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں، راہل گاندھی

PM Modi Speech in Parliament وزیراعظم کی کانگریس اور بالراست راہل گاندھی پر تنقید

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وزیر اعظم نے عوامی فلاحی اقدامات کی فہرست پیش کر رہے تھے تو بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ 'مودی، مودی' کے نعرے لگا رہے تھے جبکہ اس موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے 'اڈانی، اڈانی' کے نعرے لگائے گئے۔ منگل کو راہل گاندھی نے لوک سبھا میں بحث کے دوران اڈانی-ہنڈن برگ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا تھا اور مودی حکومت سے چند سوال کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.