ETV Bharat / bharat

PM E-inuagration Digital bank وزیر اعظم نے جے کے بینک سمیت 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 8:36 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے 75 اضلاع میں واقع 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، جس میں جموں و کشمیر کے دو بینک بھی شامل ہے۔PM E-inuagration Digital bank

PM E-inuagration Digital bank
وزیر اعظم نے جے کے بینک سمیت 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا افتتاح کیا

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک بھر میں 75 ڈیجیٹل بنک یونٹوں کا ویڈیو کانفرنس کے زریعے افتتاح کیا گیا۔ دراصل پی ایم مودی نے ملک کے 75 اضلاع میں واقع 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، جس میں جموں و کشمیر کے دو بینک بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر جموں اور سرینگر میں ایک ایک ڈیجیٹل بینک کا افتتاح کیا گیا۔ اس بینک میں ایک ہی جگہ تمام طر سہولیات فراہم ہوں گی۔

وہیں اس موقع پر لال چوک کے جے کے بینک کے ایس ایس برانچ میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، مرکزی وزیر سبہاش سرکار اور سرینگر کے میئر کے علاوہ متعدد بینک اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے نریندر مودی نے آن لائن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کی دنیا کے سامنے ایک مثال ہے۔ اس کے تحت پیپر لیس بینکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش اور عزم ہے کہ اس کے ثمرات ملک کے کونے کونے اور آخری فرد تک پہنچیں۔ جن دھن کھاتوں کی اہمیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک ان کھاتوں کی اہمیت کو دیکھ اور سمجھ رہا ہے۔ یہ بینک کھاتوں کی وجہ سے ہے کہ رقم بینکوں کے ذریعے براہ راست فائدہ اٹھانے والوں کے کھاتے میں پہنچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Modi inaugurats HDFC Bank وزیر اعظم مودی نے ہریدوار کے دیو پورہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک کا افتتاح کیا

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.