ETV Bharat / bharat

ممبئی: جانی نقصان پر وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کا اظہار تعزیت - Prime Minister National Relief Fund

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں شدید بارش کے سبب مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور دیوار گرنے کے سبب تقریباً 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

mumbai-wall-collapse
وزیراعظم اور صدر جمہوریہ کا اظہار تعزیت
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 5:12 PM IST

Updated : Jul 18, 2021, 5:49 PM IST

ممبئی میں سینچر اور اتوار کی رات موسلادھار بارش کے سبب چیمبور اور وکھرولی علاقے میں دیوار گرنے و لینڈ سلائیڈنگ کے سبب جانی نقصان پر وزیراعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے غم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا جس میں کئی افراد دب گئے تھے۔ زخمیوں کو قریب کے راجاواڑی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ اور زخمیوں کو مالی دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ممبئی کے چیمبور اور وکھرولی میں دیوار گرنے سے لوگوں کی ہلاکت سے غمگین ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں ہلاک والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ 'پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی شدید بارش کی وجہ سے ممبئی میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

صدر جمہوریہ نے لکھا کہ 'میں سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور امدادی و راحت رسانی کام میں کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Last Updated : Jul 18, 2021, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.