ETV Bharat / bharat

Modi's Mother Hiraba Health Improve مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 12:09 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور انہیں ایک یا دو دن میں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا امکان ہے۔ PM Narendra Modi's Mother Hospitalized

Modi's Mother Hiraba Health Improve
مودی کی والدہ کی صحت میں بہتری

احمد آباد: ہسپتال میں داخل وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا با کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق وزیراعظم کی والدہ کو ایک یا دو دن میں ہسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب انہیں اورل ڈائٹ (منہ سے خوراک) دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیرا با کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں مقامی یو این مہتا ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال پہنچے اور انہوں نے والسہ ہیرا با کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نریندر مودی یہاں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال میں رہے۔ Modi's Mother Health Update

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کی کو سانس لینے میں دشواری اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اب ان کی صحت میں تیزی سے سدھار آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی کی کار بھی میسور میں سڑک حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں پرہلاد مودی زخمی ہوئے ہیں۔ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت پرہلاد مودی کے علاوہ کار میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ، بیٹی اور بہو بھی تھیں۔ معلومات کے مطابق انہیں میسور کے جے ایس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.