ETV Bharat / bharat

PM Modi On Arunachal Pradesh وزیر اعظم مودی نے اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا خیرمقدم کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 8:32 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو چین کی سرحد سے متصل اروناچل پردیش کے توانگ ضلع کے مکتو کے سرحدی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی ستائش کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ایٹا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش میں مکتو اسمبلی حلقہ کے ماگو گاؤں کے سرحدی علاقوں میں کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سرحدی دیہات میں رہنے والے لوگوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھانڈو کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ "سرحدی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو سرحدی دیہات میں رہنے والوں کو بااختیار بنائے گا۔'

قبل ازیں مسٹر کھانڈو نے ماگو میں زیر تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی کچھ تصویریں ٹویٹ کیں اور لکھاکہ "گولڈن جوبلی بارڈر الیومینیشن پروگرام وزیر اعظم مودی جی کے وژن کے مطابق ہے کہ سرحدی دیہات آخری نہیں بلکہ پہلے ہیں۔ میرا مکتو اسمبلی حلقہ کا ماگو گاؤں ایک ایک نئی صبح کا گواہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ '200 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 50 اسٹینڈ چھوٹے اور مائیکرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ تیار کیے جائیں گے، جو گاؤں والوں اور سرحدی سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔'

واضح رہے کہ ہندوستان نے اروناچل پردیش میں کچھ جگہوں کا نام تبدیل کرنے کے چین کے اقدام کو مسترد کر دیا۔ بھارت نے کہا کہ (اروناچل پردیش) ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ حصہ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گا اور نام تبدیل کرنے سے حقیقت نہیں بدلتی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چین نے اروناچل پردیش میں جگہوں کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: India China Land Dispute چین نے اروناچل پردیش کے گیارہ مقامات پر جنوبی تبت کا دعویٰ کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.