ETV Bharat / bharat

PM Modi Tops On World Leaders عالمی لیڈروں کی فہرست میں وزیر اعظم مودی سرفہرست - وزیر اعظم مودی سرفہرست

وزیر اعظم مودی نے کئی عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ سروے میں پی ایم مودی 78 فیصد ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 3, 2023, 9:34 PM IST

مقبول عالمی رہنماؤں کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ بزنس انٹیلی جنس کمپنی، مارننگ کنسلٹ کے گلوبل لیڈر اپروول ریٹنگ کے تازہ ترین سروے کے مطابق، پی ایم مودی جو بائیڈن، رشی سنک سمیت 22 ممالک کے لیڈروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ مقبول عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں۔ سروے میں پی ایم مودی 78 فیصد ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

سروے کی فہرست کے مطابق، پی ایم مودی 78 فیصد کی مقبولیت کی درجہ بندی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ دوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدر لوپیز اوبراڈور ہیں جنہیں 68 فیصد ریٹنگ ملی ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی 58 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا 52 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کو 50 فیصد ریٹنگ ملی ہے اور وہ فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو 40 فیصد ریٹنگ کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں برطانوی وزیراعظم رشی سنک کو 30 فیصد ریٹنگ ملی ہے اور وہ 16ویں نمبر پر ہیں۔ 17ویں نمبر پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرو ہیں جنہیں 29 فیصد ریٹنگ ملی۔ مارننگ کنسلٹنٹ کی طرف سے فہرست میں شامل 22 ممالک کے سرکردہ رہنما ہیں- آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، برازیل، کینیڈا، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، بھارت، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، میکسیکو، نیدرلینڈ، ناروے، پولینڈ، جنوبی کوریا۔ ، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نریندرمودی مقبول ترین عالمی رہنما: سروے رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.