ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی دورہ امریکہ کے لیے آج ہوں گے روانہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ امریکہ کا دورہ کرے گا۔

pm modi
pm modi
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 5:38 AM IST

Updated : Sep 22, 2021, 8:17 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے اور 26 ستمبر کو دہلی واپس آئیں گے۔ سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ امریکہ کا دورہ کرے گا۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم مودی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نیز وزیر اعظم مودی کواڈ لیڈروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔

سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی دورے کے پہلے دن امریکی صدر جو بائیڈن کے زیر اہتمام کوویڈ 19 عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کو پی ایم مودی امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات میں بھارت امریکہ تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے، تجارت، دفاع اور سکیورٹی تعاون وغیرہ کو مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ 25 ستمبر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں سرحد پار دہشت گردی، کووڈ سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششیں اور موسمیاتی تبدیلی، کثیرالجہتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت جیسے اہم مسائل پر بات کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی بھارت کی کوشش پر، سیکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں اس بات کا ضرور ذکر کریں گے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کیسے ہو سکتی ہیں، اس کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مسائل پر ضرور بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات 24 ستمبر کو

انہوں نے کہا کہ بھارت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم مودی امریکہ کی کچھ بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرومورتی نے پیر کو بتایا کہ وزیر اعظم مودی 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس سیشن میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔

Last Updated : Sep 22, 2021, 8:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.