ETV Bharat / bharat

PM Modi To Visit Karnataka وزیر اعظم مودی اتوار کو کرناٹک کے منڈیا، ہبلی-دھارواڑ کا دورہ کریں گے - مودی کا کرناٹک کے منڈیا، ہبلی دھارواڑ کا دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے کی 12 تاریخ کو کرناٹک کے منڈیا اور ہبلی-دھرواڑ کا دورہ کریں گے۔ یہاں وہ کئی مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 7:41 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کرناٹک کے ایک دن کے دورے پر ہوں گے جس کے دوران وہ تقریباً 16,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق وزیر اعظم مودی 12 مارچ کو دوپہر 12 بجے کے قریب منڈیا میں سڑکوں کے بڑے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد تقریباً 3.15 بجے وہ ہبلی-دھارواڑ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی منڈیا میں ایک تقریب میں بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ اس روٹ کے شروع ہونے سے دونوں بڑے شہروں کے درمیان سفر کا وقت تین گھنٹے سے کم ہو کر 75 منٹ رہ جائے گا۔ وزیر اعظم مودی میسور-خوشال نگر کے درمیان چار لین والی شاہراہ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم مودی آئی آئی ٹی دھارواڑ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس آئی آئی ٹی کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا۔ وہ دھارواڑ ملٹی ولیج واٹر سپلائی اسکیم کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہبلی میں وزیر اعظم ہبلی دھارواڑ اسمارٹ سٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم شری سدھارودھا سوامی جی کے ہبلی اسٹیشن پر دنیا کے سب سے طویل ریلوے پلیٹ فارم کا افتتاح کریں گے۔ وہ دوبارہ تیار شدہ ہوساپیٹ اسٹیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے، جسے ہمپی کی یادگاروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Post Budegt Webinar وزیراعظم مودی 'خواتین کی اقتصادی بااختیاری' پر خطاب کریں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.