ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی 29 اکتوبر کو اٹلی کے لئے روانہ ہوں گے - برطانیہ

روم میں منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ میں وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ جاپان کے نئے وزیراعظم فومیو کشیشدا 31 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے سبب اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

وزیراعظم مودی 29 اکتوبر کو اٹلی کے لئے روآنہ ہوں گے

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 9:34 AM IST

ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، جس کے سبب اب تمام سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کا غیر ملکی دورہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ پی ایم مودی جی 20 سربراہی اجلاس اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اعلی سطحی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ کے گلاسگو جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم 30-31 اکتوبر کو ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے 29 اکتوبر کو اٹلی کے روم پہنچیں گے وہیں 31 اکتوبر کو وزیر اعظم برطانیہ کے گلاسگو جائیں گے جہاں COP26 اجلاس میں شریک کریں گے۔

روم میں منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ میں وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔ جاپان کے نئے وزیراعظم فومیو کشیشدا 31 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے سبب اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہیں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مودی 29 اکتوبر سے اٹلی اور برطانیہ کے دورے پر جائیں گے

اٹلی میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں مختلف موضوعات پر بات چیت ہوگی جس میں سیاروں، خوشحالی اور معیشت کی دوبارہ بحالی وغیرہ شامل ہے۔

جی 20 کا اجلاس 2019 کے بعد اب منعقد کیا جا رہا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی میزبانی میں آخری اجلاس ورچوئلی منعقد کیا گیا تھا۔ اٹلی کا یہ سربراہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا کورونا کے خلاف ویکسینیشن حاصل کر کے معاشی رفتار کو پٹری پر لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روم میں اس میٹنگ کا انعقاد بھی بہت اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ اٹلی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وبا کے دوران بڑی تعداد میں اموات ہوئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.