ETV Bharat / bharat

PM Modi To Visit Germany, France And Denmark: مودی 2 سے 4 مئی کے دوران تین ملکوں کے دورے پر - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم 2022 کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز جرمنی سے کریں گے سال 2021 میں دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی ہے۔ Modi's 1st Overseas Trip Of 2022 ،

مودی 2 سے 4 مئی کے دوران تین ملکوں کے دورے پر

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 2:22 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 2 سے 4 مئی کے دوران جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے وزارت خارجہ نے بدھ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم 2022 کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز جرمنی سے کریں گے سال 2021 میں دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی ہے۔ برلن میں وہ جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما بھارت-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی چھٹی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں رہنما ایک کاروباری تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ مسٹر مودی بیرون ملک مقیم ہندوستانی برادری کے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔Modi to visit three European countries

مودی اس کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن جائیں گے جہاں وہ وزیر اعظم فریڈرکسن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور ملکہ مارگریتھ سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین اسٹریٹجک شراکت ہے۔ اس دوران وزیر اعظم انڈیا-ڈنمارک بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ PM Modi To Visit Germany, France And Denmark

دوسرے انڈیا نارڈک سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسٹر مودی آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں کووڈ کے بعد کے دور میں اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اختراعات اور ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، عالمی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور آرکٹک خطے میں ہندوستان-نارڈک تعاون کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ sixth edition of the India-Germany Inter-Governmental Consultations (IGC)

اپنی واپسی پر، 4 مئی کو، مسٹر مودی پیرس میں کچھ دیر کے لیے رکیں گے اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔ ہند-فرانس سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم ایجنڈے پر بات چیت ہوگی۔ Modi's 1st Overseas Trip Of 2022 ،

یہ بھی پڑھیں : Covid Review Meeting: وزیراعظم مودی کی تمام وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ آج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.