نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ایمانویل میکخواں کی دعوت پر اس سال 14 جولائی کو باسٹل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیے پیرس جائیں گے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہاں یہ اطلاع دی۔ اس اہم موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کا ایک دستہ فرانسیسی دستوں کے ساتھ پریڈ میں حصہ لے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم کے اس تاریخی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، تعلیمی، اقتصادی تعاون کے نئے اور بلند نظر اہداف طے کرکے ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اگلے مرحلے کا آغاز ہونے کی امید ہے۔ جس میں صنعتوں کی ایک وسیع رینج شامل ہے۔
ہندوستان اور فرانس کا خاص طور پریورپ اور ہند بحرالکاہل کے خطہ میں امن و سلامتی کے بارے میں مشترکہ نظریہ ہے اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی ہیں۔ یہی انڈو پیسیفک خطے میں ہمارے تعاون کی بنیاد بھی ہے۔ اس دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول سمیت اہم عصری چیلنجز کے مقابلے میں اسٹریٹجک تیاری اور ہند- فرانس کے لئے کثیرالجہتی کے تئیں اپنی وابستگی کی تصدیق کرنے کا موقع ہوگا۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی تین ممالک جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کا دورہ اسی مہینے کریں گے۔ وہ اپنے دورے کا آغاز جاپان کے ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس سے کریں گے، جہاں وہ 20-21 مئی کو بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi Three Nation Tour پی ایم مودی مئی میں جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے
یو این آئی