ETV Bharat / bharat

Deoria Radio Relay Center وزیر اعظم مودی 28 اپریل کو دیوریا ریڈیو ریلے سنٹر کا ورچول افتتاح کریں گے - دیوریا ریڈیو ریلے سنٹر کا ورچول افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی اترپردیش کے دیوریا میں 28 اپریل کو 91 ایف ایم ریڈیو ریلے مراکز کا افتتاح کریں گے۔ اس کے افتتاح کے بعد لوگ کوں ملک اور بیرون ملک کی خبروں سے باآسانی آگاہی ملتی رہے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 10:20 PM IST

دیوریا: وزیر اعظم نریندر مودی 28 اپریل کو ملک میں 91 ایف ایم ریڈیو ریلے مراکز کا ورچول افتتاح کریں گے جن میں اتر پردیش کے دیوریا ضلع بھی شامل ہے۔پرسار بھارتی گورکھپور کے ایک عہدیدار نے منگل کو یہاں 'یواین آئی' کو بتایا کہ دیوریا ضلع کے باشندوں کو جلد ہی ایف ایم کی سہولت ملنے والی ہے۔ وزیر اعظم مودی 28 اپریل کو ورچول کانفرنسنگ کے ذریعے ایف ایم ٹرانسمیٹر کا افتتاح کریں گے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہاں دوردرشن کی عمارت میں 100 واٹ کا ایف ایم ٹرانسمیٹر نصب کیا جائے گا۔ اس ٹرانسمیٹر کے ذریعے اس کی نشریات کو تقریباً 15 کلومیٹر کے دائرے میں آسانی سے سنا جا سکتا ہے۔ دیوریا میں ایف ایم ریلے سنٹر شروع ہونے کے بعد یہاں کے لوگوں کو صحت مند تفریح ​​کے ساتھ ساتھ ملک اور بیرون ملک کی خبروں سے باآسانی آگاہی ملتی رہے گی۔ دوسری جانب آج وزیر اعظم نریندر مودی نے ترواننت پورم سنٹرلر ریلوے اسٹیشن سے کیرالہ کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی یہ سروس ترواننت پورم اور کاسرگوڈ کے درمیان شروع کی گئی ہے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں بہت ساری جدید خصوصیات ہیں جیسے آرام دہ سواری، ٹرین کے تصادم سے بچنے کے لیے آرمچر، چیئر کار میں ایرگونومک ریکلیننگ سیٹیں، بہتر انٹیریئر، آگ سے تحفظ، کوچز میں سی سی ٹی وی اور گارڈ اور ڈرائیور سے بات کرنے کی سہولت ہے۔ وندے بھارت کاسرگوڈ اسٹیشن سے 26 اپریل بروز بدھ دوپہر 2.30 بجے اور ترواننت پورم اسٹیشن سے 28 اپریل کو باقاعدہ خدمات شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Modi Visit Kerala پی ایم مودی نے کیرالہ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.