وزیر اعظم نریندر مودی کو آج کیمبرج انرجی ریسرچ ایسوسی ایٹ ویک کے عالمی توانائی اور ماحولیاتی قائدانہ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔ وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس تقریب میں شریک ہوں گے اور وہ پروگرام سے خطاب بھی کریں گے۔
کیمبرج انرجی ریسرچ ایسوسی ایٹ ویک کی بنیاد ڈاکٹر ڈینیئل ییرگین نے 1983 میں رکھی تھی۔ اس قیام کے بعد سے ہی ہر سال مارچ کے مہینے میں ہوسٹن میں کیمبرج انرجی ریسرچ ایسوسی ایٹ ویک منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کا شمار دنیا کے معروف انرجی فورمز میں بھی ہوتا ہے۔ اس سال یہ پروگرام ڈیجیٹل طور پر یکم سے 5 مارچ تک منعقد کیا جارہا ہے۔
کیمبرج انرجی ریسرچ ایسوسی ایٹ ویک کے تحت گلوبل انرجی اینڈ انوائرنمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ عالمی توانائی اور ماحولیات کے شعبے میں پرعزم قیادت کے لئے دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یکم سے پانچ مارچ تک منعقد کئے جانے والے سی ای آر اے ویک کانفرنس -2021 میں وزیر اعظم مودی کلیدی خطبہ بھی پیش کریں گے۔
کانفرنس کے ممتاز مقررین میں آب و ہوا کے لئے امریکی خصوصی پریسیڈنشیل انیوائے جان کیری، بل کے نائب صدر میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور بریک تھرو انرجی کے بانی بل گیٹس اور سعوی آرامکو کے صدر و سی ای او امین ناصر کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی عالمی توانائی اور ماحولیاتی قیادت کے ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز
آئی ایچ ایس مارکٹ کے وائس چیئرمین اور کانفرنس کے صدر ڈینیئل یارگین نے کہا کہ 'ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے کردار کے بارے میں وزیر اعظم مودی کے نقطہ نظر کے منتظر ہیں اور ہمیں بھارت اور دنیا کے مستقبل کی توانائی کی ضرورتوں کے متعلق بھارتی قیادت کے تعلق سے نریندر مودی کے عزم کے لئے انہیں سی ای آر ویک گلوبل انرجی اینڈ انوائرنمنٹ لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازے جانے پر فخر ہو رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ معاشی نمو، غربت میں کمی اور توانائی کے نئے مستقبل کی طرف گامزن کرنے کے لئے بھارت عالمی توانائی اور ماحولیات کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔
سالانہ بین الاقوامی کانفرنس توانائی صنعت کے رہنماؤں، ماہرین، سرکاری عہدیداروں اور پالیسی سازوں، ٹیکنالوجی، مالیاتی اور صنعتی برادریوں کے رہنماؤں اور توانائی کی ٹیکنالوجی انوینٹر کا ایک اجتماع ہے۔