حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ 10,842کروڑروپئے کے ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح کریں گے۔ مودی، 11نومبر اور12نومبر کو وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے۔ وہ آندھرایونیورسٹی انجینئرنگ کالج گراونڈس پر مختلف پراجکٹس کا آغاز کریں گے۔حیدرآباد روانگی سے پہلے وہ اسی مقام پر جلسہ سے خطاب بھی کریں گے جس میں وزیراعلی وائی ایس جگن اور ان کے وزرابھی شرکت کریں گے۔ مودی،اس تقریب کے بعد ہفتہ کی دوپہر خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راماگنڈم پہنچیں گے۔PM Modi visit to AP
وزیر اعظم راماگنڈم میں راماگنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کمیکلس لمیٹیڈ پلانٹ کو قوم کے نام کریں گے۔وزیراعظم 9,500 کروڑ روپے کے مختلف پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ رام گنڈم امونیا۔یوریا مینوفیکچرنگ سنٹر، جس کا سنگ بنیاد خود وزیر اعظم نے 7 اگست 2016 کو رکھا تھا، ہر سال مقامی طور پر 12 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن یوریا پیدا کرتا ہے۔ راما گنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کیمیکل لمیٹڈ (آر ایف سی ایل) کے تحت 6300 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کی گئی گیس جگدیش پور۔پھولپور۔ہلدیہ پائپ لائن کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم بھدراچلم روڈ۔ستوپلی کے درمیان ایک ہزار کروڑ روپے سے تعمیر کردہ ریلوے لائن کو قوم کے نام کریں گے۔ وزیر اعظم مختلف قومی شاہراہوں پر میدک۔سدی پیٹ۔ایلکاتورتھی سکشن، بودھن۔باسر۔بھینسہ سکشن کے درمیان قومی شاہراہ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ریاست تلنگانہ کے اپنے دورہ کے دوران حیدرآباد اور راما گنڈم میں کسانوں سے خطاب کریں گے۔دریں اثنا،، وزیر اعظم آندھرا پردیش۔وشاکھاپٹنم میں 10,500 کروڑ روپے کے پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 6 لین والے گرین فیلڈ رائے پور۔وشاکھاپٹنم اقتصادی راہداری کے آندھرا پردیش سکشن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن کی ترقی کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جس پر 450 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
یواین آئی