ETV Bharat / bharat

PMJAY MA yojana Ayushman card وزیر اعظم مودی گجرات میں پی ایم جے اے وائی۔ایم اے آیوشمان کارڈ کی تقسیم شروع کریں گے

author img

By

Published : Oct 16, 2022, 8:16 PM IST

Updated : Oct 16, 2022, 10:07 PM IST

وزیر اعظم مودی پیر کو گجرات میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا، چیف منسٹر امرتم آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے 2018 میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی۔اے بی) کا آغاز کیا تھا۔PMJAY MA yojana Ayushman card

وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو گجرات میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا - چیف منسٹر امرتم آیوشمان کارڈ کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ مودی کل شام 4 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کا آغاز کریں گے۔Modi to distribute Ayushman card in Gujarat

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مودی نے 2012 میں گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی کے طور پر غریب شہریوں کو بیماری اور علاج کے بے تحاشا اخراجات سے بچانے کے لیے 'مکھی منتری امرتم (ایم اے)' اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ سال 2014 میں اسکیم کو ان خاندانوں کا احاطہ کرنے کے لیے بڑھایا گیا جن کی سالانہ آمدنی کی حد 4 لاکھ روپے تک تھی۔ بعد میں اس اسکیم کو کئی دوسرے گروپوں تک بھی بڑھا دیا گیا۔ اس اسکیم کا نام بدل کر مکھی منتری امرتم وتسالیہ (ایم اے وی) اسکیم رکھا گیا۔

وزیر اعظم نے 2018 میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی۔اے بی) کا آغاز کیا - جو دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے اور فی خاندان 5 لاکھ روپے تک کی کوریج فراہم کرتی ہے، بیان میں کہا گیا ہےکہ اس اسکیم کے تحت پرائمری، سیکنڈ اور تھرڈ لیول کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے فیملی ممبران کی تعداد اور عمر کی کسی حد کے بغیر مالی امداد دی جاتی ہے۔

سال 2019 میں ایم اے۔ ایم اے وی اسکیم کو گجرات میں پی ایم جے اے وائی۔اے بی اسکیم کے ساتھ ملایا اور اس کا نام پی ایم جے اے وائی۔ایم اے رکھ دیا۔ ایم اے وی۔ایم اے اور پی ایم جے اے وائی۔اے بی کے استفادہ کنندگان مربوط پی ایم جے اے وائی۔ایم اے کارڈ کے اہل ہو گئے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعظم ان کارڈوں کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ مستفیدین کے ای-کے وائی سی کو مکمل کرنے کے بعد 50 لاکھ رنگین آیوشمان کارڈ پورے گجرات کے تمام مستحقین کو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کی فہرست میں شامل ایجنسیوں کے ذریعے ان کے گھروں پر تقسیم کیے جائیں گے۔ (یواین آئی)

یہ بھی پڑھیں: Modi inaugurats HDFC Bank وزیر اعظم مودی نے ہریدوار کے دیو پورہ میں ایچ ڈی ایف سی بینک کا افتتاح کیا

Last Updated : Oct 16, 2022, 10:07 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.