وزیر اعظم نریندر مودی آج 'آتم نربھر بھارت سویم پورن گوا پروگرام' کے استفادہ کنندگان اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ گفتگو ہفتے کی صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی۔ پی ایم او نے کہا کہ گفتگو کے بعد وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔
پرمود ساونت نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پروگرام کے دوران سویم پورن متر کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سویم پورن متر، پنچایتوں، بلدیات، محکموں کے سربراہ ، تالکا نوڈل آفیسرز اور نگرانوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا پدوکون ایڈیڈاس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضافی سویم پورن مِتر کا تقرر کیا جائے گا، جس میں سویم پورن متر کے ذریعہ 4 وارڈوں کو چلائے جائیں گے۔ سویم پورن مِتر حکومت ہند کی طرف سے آتم نربھر بھارت اور سویم پورن گوا مشن کے تحت مقرر کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ریاست کا ہر گاؤں اپنے علاقے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آتم نربھر (خود انحصار) بنے۔