ETV Bharat / bharat

Infinity Forum: وزیراعظم جمعہ کو اِنفنیٹی فورم کا کریں گے افتتاح - International Financial Services Centers Authority

وزیر اعظم نریندر مودی 3 دسمبر کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی کانفرنس انفینٹی فورم کا افتتاح Inauguration of Infinity Forum کریں گے۔

وزیراعظم جمعہ کو اِنفنیٹی فورم کا کریں گے افتتاح

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 2:21 PM IST

ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی پیش قدمی کے تعارف کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (3 دسمبر) کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس شعبے سے متعلق ایک عالمی کانفرنس انفینٹی فورم کا افتتاح Inauguration of Infinity Forum کریں گے، جس میں 70 ممالک کے پالیسی ساز، کاروباری اور ماہرین شرکت کریں گے۔

اس پروگرام کی میزبانی انٹر نیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی International Financial Services Centers Authority کی طرف سے حکومت ہند کی سرپرستی میں 3 اور 4 دسمبر 2021 کو کی جارہی ہے۔ اس میں گفٹ سٹی اوربلوم برگ کا تعاون شامل رہے گا۔ جنوبی افریقہ اور برطانیہ اس فورم کے پہلے ایڈیشن میں شریک ممالک ہیں۔

اِنفنیٹی فورم پالیسی Infinity Forum Policy، کاروبار اور ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے دنیا کے بہترین اور اعلی دانشوروں کو ایک جگہ پر جمع کرے گا۔ اس کا مقصد تبادلہ خیال کرکے اس بارے میں قابل عمل معلومات متعارف کرانا ہوگا کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور اختراعات، فنٹیک صنعتی برادری کے لیے جامع ترقی اور بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں بہت سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس فورم میں 70 سے زیادہ ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس فورم میں تقریریں کرنے والوں میں خاص طور پر ملیشیا کے وزیر خزانہ Malaysia Finance Minister ٹنکو ظفرالعزیز، انڈونیشیا کی وزیر خزانہ محترمہ مولیانی اندرا وتی، انڈونیشیا کی تخلیقی اقتصادیات کے وزیر سنڈیاگا ایس یونو، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی، سافٹ بینک گروپ کارپوریشن Softbank Group Corporation کے چیئرمین اور سی ای او مسایوشی سونگ، آئی بی ایم کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او اروند کرشنا، کوٹک مہندرا بینک لمٹیڈ Kotak Mahindra Bank Limited کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او اودے کوٹک کے علاوہ دیگر لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔ اس سال منعقد ہونے والے فورم میں کلیدی طور پر شرکت کرنے والوں میں نیتی آیوگ، انویسٹ انڈیا، فکی اور نیسکام شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi: پی ایم مودی کی مہوبہ آمد، آبپاشی پروجیکٹوں کا کیا افتتاح

انٹر نیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرز اتھاریٹی (آئی ایف ایس سی اے) جس کا ہیڈ کوارٹر گفٹ سٹی، گاندھی نگر گجرات میں ہے،انٹر نیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرز اتھاریٹی ایکٹ 2019 کے تحت قائم کی گئی ہے۔ یہ ہندوستان میں انٹر نیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرز (آئی ایف ایس سی) کے مالی مصنوعات، مالی خدمات اور مالیاتی اداروں کی ترقی اور ضابطہ بندی کے لیے ایک مکمل اتھاریٹی کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔سردست، گفٹ آئی ایف ایس سی ہندوستان میں واحد بین الاقوامی مالیاتی خدمات کا مرکز ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.