قومی دارالحکومت دہلی میں وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے سماجی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی آج یعنی 19 دسمبر سنہ 2020 کو ایسوچیم فاؤنڈیشن ویک 2020 سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10:30 بجے کلیدی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ایسوچم کا قیام بھارت کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پروموٹر چیمبرز نے 19 دسمبر 1920 میں کیا تھا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق اس تقریب میں نریندر مودی رتن ٹاٹا کو 'ایسوچم انٹرپرائز آف دی سنچری ایوارڈ' بھی پیش کریں گے جو انعام ٹاٹا گروپ کی جانب سے حاصل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایسوچیم کا قیام سنہ 1920 میں بھارت کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پروموٹر چیمبرز کے ذریعہ کیا گیا تھا، تاہم اس کے تحت 400 سے زیادہ چیمبرز اور تجارتی ایسوسی ایشنز آتے ہیں اور یہ پورے بھارت میں ساڑھے چار لاکھ ممبرز کی رہنمائی کرتا ہے۔