ETV Bharat / bharat

نیتی آیوگ کا چھٹا اجلاس: 'قوم کے مزاج کا پتہ چل چکا ہے' - نیتی آیوگ کے چھٹی اجلاس

وزیراعظم نریندر مودی نے نیتی آیوگ کی چھٹے گورننگ کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ملک مرکز اور ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور اس سال کے بجٹ پر جس طرح کی مثبت رائے آرہی ہے اس سے قوم کے مزاج کا بھی علم ہوچکا ہے۔

PM Modi to chair 6th Governing Council meeting of NITI Aayog today
وزیراعظم نریندر مودی کا نیتی آیوگ کی چھٹے گورننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:07 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیتی آیوگ کی چھٹی گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے کورونا دور میں دیکھا کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے کس طرح سے مل کر کام کیا، جس کی وجہ سے ملک کامیاب رہا اور دنیا میں بھارت کی ایک اچھی شبیہ بھی قائم ہوئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا نیتی آیوگ کی چھٹے گورننگ کونسل کے اجلاس سے خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ آج جب ملک اپنی آزادی کے 75 سال پورے کرنے جارہا ہے تب گورننگ کونسل کا اجلاس زیادہ اہم ہوجاتا ہے، اس وجہ سے میں ریاستوں سے گزارش کروں گا کہ معاشرے کے تمام لوگوں کو منسلک کرکے اپنی ریاستوں میں آزادی کے 75ویں برس کی مناسبت سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔

وزیراعظم کی اہم باتیں:

اس سال کے بجٹ پر جس طرح کی مثبت رائے آرہی ہے اس سے اس بات کا علم ہوگیا ہے کہ 'قوم کا مزاج' کیا ہے، ملک اپنا ذہن بنا چکا ہے، ملک تیزی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے ملک اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، ملک کی ذہن سازی کے لیے نوجوان بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

2014 کے بعد سے گاؤں اور شہروں سمیت 2 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، ملک کے چھ شہروں میں جدید ٹکنالوجی سے مکانات تعمیر کرنے کی مہم چل رہی ہے، ایک ماہ میں نئی ٹکنالوجی کے ساتھ اچھے گھر بنانے کے لیے نئے ماڈل تیار کیے جائیں گے۔

خود کفیل بھارت مہم ایک ایسے بھارت کی تعمیر کا راستہ ہے جو نہ صرف اپنی ضروریات کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بھی پیدا کرتی ہے اور یہ پیداوار بھی عالمی برتری کی کسوٹی پر بھی کھری اترے۔

پانی کی کمی اور آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماری لوگوں کی ترقی میں رکاوٹ کا سبب نہیں بننا چاہیے، اس سمت میں مشن موڈ میں کام کیا جارہا ہے، جل مشن کے بعد سے ساڑھے تین کروڑ سے زائد دیہی مکان کو پائپ واٹر سپلائی سے منسلک کیا جاچکا ہیں۔

ہم نے کورونا دور میں دیکھا ہے کہ جب ریاست اور مرکزی حکومت نے مل کر کام کیا تو ملک کامیاب ہوا۔ دنیا میں ہندوستان کی ایک اچھی شبیہہ قائم ہوئی، ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ملک کا نجی شعبہ ملک کے اس ترقیاتی سفر میں زیادہ جوش وخروش کے ساتھ آگے آرہا ہے، بحیثیت حکومت ہمیں بھی اس جوش و جذبے نجی شعبے کی توانائی کا احترام کرنا ہوگا اور خود کفیل بھارت کی مہم میں اسے موقع فراہم کرنا ہوگا۔

مرکزی حکومت نے مختلف شعبوں کے لئے پی ایل آئی اسکیمیں شروع کی ہیں، ملک میں مینوفیکچرنگ میں اضافے کا یہ ایک بہت اچھا موقع ہے، ریاستوں کو بھی اس اسکیم کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ نیتی آیوگ اجلاس کے ایجنڈے میں زراعت، بنیادی ڈھانچے، مینوفیکچرنگ، انسانی وسائل کی ترقی، اصل بنیاد تک خدمات کی ادائیگی اور صحت و تغذیہ کے موضوع پر تبادلہ خیال شامل ہے۔ گورننگ کونسل بین شعبہ جاتی، بین محکمہ اور وفاقی معاملات پر تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے، اس میں وزیراعظم، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام، قانون ساز اسمبلی والے علاقوں کے وزراء اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنرز شامل ہوتے ہیں۔

نیتی آیوگ کے چھٹی اجلاس میں پہلی مرتبہ لداخ شامل ہوا، اس کے علاوہ جموں و کشمیر کی شمولیت بطور مرکز کےزیر انتظام علاقے کی ہوگی، اس مرتبہ مرکز کے زیر انتظام دیگر علاقوں کو بھی ان کے انتظامیہ کی قیادت میں میٹنگ میں مدعو کیا تھا، میٹنگ میں گورننگ کونسل کے بحیثیت عہدہ، مرکزی وزراء، نائب چیئرمین، ممبرز اور نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیوٹیو اور بھارتی حکومت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار شامل شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.