ETV Bharat / bharat

BIMSTEC Summit: بمسٹیک کی میٹنگ میں مودی ورچوؤل ذرائع سے شامل ہوں گے - بمسٹیک کی میٹنگ

وزیراعظم نریندر مودی سری لنکا میں 30 مارچ کو ہونے جارہی پانچویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں ورچوؤل ذرائع سے حصہ لیں گے۔ ہفتے کو جاری سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ کووڈ وبا سے وابستہ چیلنجوں اور بین الاقوامی نظام کے اندر جاری غیر یقینی کی صورت حال کو جھیل رہی تنظیم کے رکن ممالک کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ بمسٹیک میں تکنیکی اور اقتصادی تعاون کو اگلی سطح پر لے جایا جائے۔ PM Modi To Attend Virtual Regional Summit 'BIMSTEC' On March 30

بمسٹیک کی میٹنگ میں مودی ورچوؤل ذرائع سے شامل ہوں گے

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 2:14 PM IST

کولمبو میں ہونے جاری چوٹی کانفرنس میں بمسٹیک چارٹر، رکن ممالک کے درمیان ٹریفک رابطہ بڑھانے کے لئے منصوبہ اور مجرمہ معاملوں میں باہمی قانونی مدد دینے کےلئے بمسٹیک کنونشن کو منظوری ملنے کی امید ہے۔ اس دوران بمسٹیک ساحلی بحریہ معاہدے،رکن ملکوں کے درمیان موٹرگاڑی سمجھوتے کو بھی حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔ بمسٹیک میں خلیج بنگال کی سرحد سے متصل ملک بنگلہ دیش،بھوٹان ،ہندوستان ،نیپال،سری لنکا ،میانمار اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے گذشتہ سال بمسٹیک رکن ممالک کے مابین علاقائی تعاون میں اضافے کی ستائش کی تھی اور کووڈ۔19 وباسے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.