ETV Bharat / bharat

PM Modi Public Meeting: وزیراعظم مودی آج حیدرآباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ دورے پر تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم آج حیدارآباد کے سکندرآباد میں عوام سے خطاب کریں گے۔PM Modi Public Meeting

وزیراعظم مودی آج حیدرآباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 7:56 AM IST

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی 3 جولائی کو سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں 'وجے سنکلپ سبھا' کے نام سے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مودی ہفتہ کو بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں حصہ لینے پہنچے اور اتوار کی شام ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔PM Modi to address public meeting in Hyderabad today

وزیر اعظم نے آخری بار 26 مئی کو شہر حیدرآباد کا دورہ کیا تھا، اس وقت انہوں نے ریاست میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ "خاندانی پرست" جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن" ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ریاست میں برسراقتدار ہوگی۔

کے سی آر نے ہفتہ کو پارٹی میٹنگ میں صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار یشونت سنہا کی حمایت کی۔ انہوں نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم کو اتوار کی ریلی میں لوگوں کے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینا چاہئے۔ حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے جمعہ کو کہا کہ تقریباً 3000 پولیس اہلکار بشمول خصوصی پولیس، گرے ہاؤنڈز اور آکٹوپس دستے کو جلسہ عام کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ وہ جلسے کی سیکورٹی کے انتظامات کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ میں لوگوں کو لانے والی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے انتظامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ BJP Praised Modi in Hyd: بی جے پی تلنگانہ میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی حکمت عملی بنائے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.