ETV Bharat / bharat

PM Modi Visit Hyderabad: حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کا 3 جولائی کو خطاب - حیدرآباد میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی نے 2 اور 3 جولائی کو ایک قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے انعقاد کا اعلان کیا، اس دوران ایک عوام اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ PM Modi Visit Hyderabad

حیدرآباد میں وزیراعظم مودی کا 3 جولائی کو خطاب

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 9:47 AM IST

حیدرآباد: بی جے پی کی قومی قیادت نے حیدرآباد میں ایک بہت بڑا جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی 2 اور 3 جولائی کو حیدرآباد میں ایچ آئی سی سی میں اپنی قومی ایگزیکٹو میٹنگ منعقد کرے گی۔ ایک عوامی جلسہ بھی ہوگا، جس سے وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 2 جولائی کو شام 4 بجے شروع ہوگا۔ PM modi to address public meeting in hyderabad on july 3rd

جلسہ عام 3 جولائی کو شام 6 بجے ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم مودی جلسہ عام میں کلیدی خطاب کریں گے۔ پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگوں میں بی جے پی اس بات کا جائزہ لے گی کہ پچھلی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد ہوا ہے یا نہیں۔ بی جے پی رہنما کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر بھی بات کریں گے۔ دراصل بی جے پی جنوبی ہند میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد میں ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Modi Government Big Announcement: مودی حکومت کا بڑا اعلان، اگلے ڈیڑھ سال میں دس لاکھ نوکریاں دینے کی ہدایت

دراصل بی جے پی جنوبی بھارت میں پی ایم مودی کی مقبولیت کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سے ان کے پروگرام طے کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم کے خطاب سے پہلے روڈ شو بھی ہو سکتا ہے۔ وزیر داخلہ شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بی ایل سنتوش سمیت 300 رہنما میٹنگ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.