ETV Bharat / bharat

Mann Ki Baat آج پی ایم مودی 'من کی بات' سے خطاب کریں گے - ماہانہ ریڈو پروگرام من کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے ماہانہ ریڈو پروگرام من کی بات سے خطاب کریں گے۔ مذکورہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے جس میں پی ایم مودی مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گے۔PM Modi to address 99th edition of 'Mann Ki Baat' today

آج پی ایم مودی 'من کی بات' سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 6:45 AM IST

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات سے قوم کو خطاب کریں گے۔ یہ من کی بات کی 99ویں قسط ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق اس پروگرام میں پی ایم مودی مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے ماہی گیروں سے بات کر کے ان کے مسائل پر بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ چیترا نوراتری پر بھی کچھ بول سکتے ہیں۔ یہ پروگرام گزشتہ 3 اکتوبر 2014 کو وجے دشمی کے موقع پر شروع کیا گیا تھا، اب تک اس کے 98 ایڈیشن مکمل ہو چکے ہیں۔ آخری 'من کی بات' پروگرام 26 فروری کو نشر کیا گیا تھا۔ اس کا پہلا شو 3 اکتوبر 2014 کو نشر کیا گیا تھا۔ 'من کی بات' ایک ماہانہ پروگرام ہے، جو ہر مہینے کے آخری اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہوتا ہے، جس کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی ہم وطنوں سے بات چیت کرتے ہیں۔

یہ شو آل انڈیا ریڈیو اور دور درشن کے پورے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ اے آئی آر نیوز کی ویب سائٹ اور نیوز ایئر موبائل ایپ پر نشر ہوگا۔ اسے وزارت اطلاعات و نشریات، اے آئی آر نیوز، ڈی ڈی نیوز، پی ایم او اور یوٹیوب چینلز پر بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ہندی نشریات کے بعد آئی آر نیوز اس پروگرام کو علاقائی زبانوں میں نشر کرے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے عام لوگوں کو دعوت دی تھی کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں اور ایسی تحریکی کوششوں کو اجاگر کریں جو سماجی تبدیلی لائیں گی۔ انہوں نے انہیں من کی بات کے آنے والے ایپی سوڈ میں خیالات اور موضوعات کا اشتراک کرنے کی بھی ترغیب دی۔

مزید پڑھیں:۔ Mann ki Baat مودی کے پروگرام 'من کی بات' کا اردو میں ترجمہ شائع کیا جائے گا

اہم بات یہ ہے کہ اگلے ماہ 30 اپریل کو پی ایم مودی کی من کی بات کا 100 واں ایپیسوڈ ہوگا۔ اس کے لیے بی جے پی اور حکومت کی طرف سے خصوصی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ بوتھس پر سکرینیں لگا کر لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.