خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اشارہ کیا ہے کہ حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کورونا ویکسین، زرعی اصلاحات، دیہی بھارت اور صنعت کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بارے میں بات کی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سال 2020 میں ہم نے کسی ٹی 20 میچ کی طرح بہت زیادہ تبدیلی دیکھی ہے۔ پچھلے چند مہینوں میں بھارت نے جس طرح متحدہ طور پر کام کیا ہے، پالیسیاں بنائیں، فیصلے کیے، اس سے صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ یہ دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے۔
جاری کسان تحریک کے درمیان مودی نے کہا کہ نیا زرعی قانون سرمایہ کاری کی راہیں کھول دے گا۔ ہم زراعت سے متعلق چیزوں کی دیواریں ہٹارہے ہیں۔ کسانوں کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی وجہ سے ایل اے سی پر حالات کشیدہ ہوئے: بھارتی وزارت خارجہ
ایف آئی سی سی آئی کانفرنس میں مودی نے کہا کہ بھارت کے کسانوں کے پاس آج یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی فصلیں منڈیوں کے باہر بھی بیچ سکیں گے، آج بھارت میں منڈیوں کو جدید بنایا جارہا ہے، جس سے کسانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فصلوں کو فروخت اور خریدنے کا اختیار مل رہا ہے۔