ETV Bharat / bharat

PM Modi speaks to Zelenskyy پی ایم مودی کی زیلنسکی سے گفتگو، یوکرین کے جوہری پلانٹ کی حفاظت پر تشویش کا اظہار - russia Ukraine war

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے زیلنسکی سے اس دشمنی کو جلد از جلد ختم کرنے اور سفارت کاری کے راستے کو اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ PM Modi speaks to Zelenskyy

PM Modi conversation with Ukrainian President
پی ایم مودی کی یوکرین کے صدر سے بات چیت
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 8:49 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی، اس دوران انھوں نے یوکرین میں جاری تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے زیلنسکی سے کہا کہ کسی بھی تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دشمنی ختم کر کے مذاکرات کی بنیاد پر سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے کسی بھی امن کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے ہندوستان کی تیاری سے آگاہ بھی کیا۔ PM Modi speaks to Zelenskyy

PM Modi speaks to Zelenskyy, discussed the ongoing conflict in Ukraine
پی ایم مودی کی زیلنسکی سے گفتگو

وزیر اعظم مودی نے زیلنسکی کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان یوکرین سمیت تمام جوہری تنصیبات کی حفاظت کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے ایٹمی خطرے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔ یہ بھی کہا کہ اس کے صحت عامہ اور ماحولیات کے لیے دور رس اور تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت کو بھی دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War اب بھی کتنا خون بہنا ہوگا؟ پوپ فرانسس نے پوتن اور زیلنسکی سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان گزشتہ 7 ماہ سے جنگ جاری ہے۔ حال ہی میں یوکرین کے زاپورزہزیا جوہری پلانٹ کے سربراہ کو روسی فوجیوں نے اغوا کر لیا تھا۔ یوکرین کی جوہری کمپنی اینرگوٹم کے مطابق روسی فوجیوں نے مراشوف کی گاڑی کو روکا اور ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ پھر اسے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ کمپنی کے صدر پیٹرو کوٹن نے کہا کہ پلانٹ کے ڈائرکٹر کی حراست سے جوہری پاور پلانٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.