ETV Bharat / bharat

PM Modi Speaks To UN Chief: وزیراعظم مودی نے کانگو میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کے سربراہ سے بات کی - وزیراعظم مودی نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے بات کی

مودی نے انتونیو گٹیرس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن پر حالیہ حملے پر تبادلہ خیال کیا، جہاں دو ہندوستانی امن فوجی شہید ہوئے تھے۔

وزیراعظم مودی نے کانگو میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کے سربراہ سے بات کی

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 10:08 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کانگو میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکاروں کی موت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے ٹیلی فون پر بات کی۔ پی ایم مودی نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے قصورواروں کو مناسب سزا دلوانے کےلیے فوری طور پر اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • Spoke to UNSG @antonioguterres to discuss the shocking attack on the UN Peacekeeping Mission in Democratic Republic of Congo, in which 2 brave BSF personnel lost their lives. Urged quick investigations to bring the perpetrators to justice.

    — Narendra Modi (@narendramodi) July 29, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ رہنے والے بی ایس ایف کے دو اہلکار گذشتہ منگل کو پیش آئے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ دونوں فوجی کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ تھے۔

مودی نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئٹ کیا ’کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حیران کن حملے کے معاملہ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس سے بات کی، جس میں بی ایس ایف کے 2 بہادر اہلکاروں نے ا پنی جان گنوائی ہیں۔ قصورواروں کو سزا دلانے کےلیے فوری تحقیقات پر زور دیا‘۔

مودی نے انتونیو گٹیرس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن پر حالیہ حملے پر تبادلہ خیال کیا، جہاں دو ہندوستانی امن فوجی شہید ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: IED Blast In Mali: مالی میں آئی ای ڈی دھماکہ، اقوام متحدہ کے سات امن فوجی ہلاک

وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ میں فوری تحقیقات کرائیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے ہندوستان کی مستقل وابستگی پر بھی زور دیا، جس میں 2,50,000 سے زائد بھارتی فوجی اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات انجام دے چکے ہیں اور 177 بھارتی فوجیوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے عظیم قربانی دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.