ETV Bharat / bharat

PM Modi speaks to Jordan king اسرائیل حماس جنگ کے درمیان وزیراعظم مودی کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بات چیت - مودی کی اردن کے بادشاہ سے گفتگو

وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے اسرائیل حماس جنگ کے درمیان مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کے جان و مال کے نقصان پر ایک دوسرے کو اپنے تحفظات اور دہشت گردی اور تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 23, 2023, 8:42 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات کی اور اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ کے درمیان مغربی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کے جان و مال کے نقصان پر ایک دوسرے کو اپنے تحفظات اور دہشت گردی اور تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔

  • Spoke with His Majesty @KingAbdullahII of Jordan. Exchanged views on the developments in the West Asia region. We share concerns regarding terrorism, violence and loss of civilian lives. Concerted efforts needed for early resolution of the security and humanitarian situation.

    — Narendra Modi (@narendramodi) October 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بات کی۔ اس دوران مغربی ایشیا کے خطے میں ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ہم نے ایک دوسرے کو دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وہاں سیکورٹی اور انسانی حالات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے علاقے سے جنوبی اسرائیل پر حماس کے زبردست حملوں کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کردی جس میں اب تک 5 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ بھارت نے اتوار کو فلسطینیوں کی مدد کے لیے 32 ٹن امدادی سامان مصر بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی اور فلسطینی عوام کے جائز مطالبات کی حمایت بھی کی ہے اور بھارت تنازعہ کے پرامن حل کے حق میں ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات (19 اکتوبر) کو فلسطین کے صدر محمود عباس سے فون پر بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے غزہ کے الاہلی اسپتال میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مغربی ایشیا میں ہونے والے واقعات پر بھارت کے موقف کو واضح کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.