ETV Bharat / bharat

PM Modi on Agnipath Protest: اگنی پتھ اسکیم پر پہلی بار بولے وزیراعظم مودی - اگنی پتھ اسکیم پر مودی کا بیان

اگنی پتھ کے خلاف احتجاج کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کچھ فیصلے تلخ ہوسکتے ہیں لیکن بعد میں اس میں سُدھار نظر آئے گا۔ Protest Against Agnipath Scheme

Modi statement on Agnipath scheme
اگنی پتھ اسکیم پر مودی کا بیان
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 7:45 PM IST

بنگلور: وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران دفاعی دستوں میں نئی ​​بھرتی کی پالیسی پر زبردست احتجاج کے درمیان وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کے کچھ اقدامات آج بھلے ہی کڑوے لگیں لیکن بعد میں ان کا پھل ضرور ملے گا۔ کئی پروجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بنگلور میں ایک جسلہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'ہمارے چند اقدامات موجودہ وقت میں تلخ معلوم ہوتے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں ان کا پھل ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ سرکاری شعبہ، دونوں کے پاس یکساں مواقع ہیں لیکن لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ہے۔ وہ نجی اداروں کے بارے میں اتنی اچھی بات نہیں کرتے۔ PM Modi Speaks About Agnipath Scheme

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بنگلور میں نوجوان پیشہ ور افراد نے دنیا بھر میں لین دین کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ اگر مداخلت نہ ہو تو وہ ملک کو اگلی سطح پر لے جا سکتے ہیں۔ دولت اور نوکری پیدا کرنے والے لوگ ہماری طاقت ہیں۔ ایک بھارت، شریسٹھ بھارت کے تحت بنگلور کی ترقی لاکھوں خوابوں کی ترقی ہے۔ بنگلور ملک بھر کے ان لاکھوں نوجوانوں کے لیے خوابوں کی جگہ بن کر ابھرا ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت زندگی میں آسانی کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر بھی قوموں کی تعمیر میں حصہ دار ہے اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس دوران نریندر مودی نے بنگلور مضافاتی ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جو تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔ مضافاتی ریلوے پروجیکٹ کی فائل کو 17 سال سے التوا میں ڈالنے کے لیے سابقہ ​​حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'ہم بنگلور میں ریل، میٹرو، سڑکیں اور فلائی اوور بنا کر سفر کا وقت کم کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں 40 برسوں سے محض باتیں ہورہی ہیں، یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ جب اسے نافذ کیا جائے گا تو اس سے بنگلور پر دباؤ کافی حد تک کم ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اس خواب کو 40 مہینوں میں پورا کروں گا۔ میں دن رات کام کروں گا۔ اگر یہ پروجیکٹ نافذ ہوتا ہے تو دوسری ریاستوں اور شہروں سے گاڑیوں کو بنگلور میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریلوے خدمات کو رفتار، سکیورٹی اور آرام کے لحاظ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پی ایم مودی نے 4736 کروڑ روپے کی لاگت سے 150 آئی آئی ٹیز کو ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر قوم کے نام وقف کیا اور کئی دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.