ETV Bharat / bharat

Congress Slams PM Modi وزیراعظم مودی کرناٹک کو ترقی کی مثال بنانے میں ناکامی کی وجہ بتائیں: کانگریس - کرناٹک کو ترقی کی مثال بنانے میں ناکامی

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی جو بولتے ہیں وہ نہیں کرتے۔ جس ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں وہاں لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گمراہ کیا جاتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 7:31 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرناٹک کو ملک میں ترقی کی مثال بنانے کی بات کرتے تھے، لیکن وہ اس خواب کو پورا کرنے میں کیوں ناکام رہے، انہیں ملک کو یہ بتانا چاہیے۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی جو بولتے ہیں وہ نہیں کرتے۔ جس ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں وہاں لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گمراہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے بدعنوانی کا راج پھیلا دیا ہے اور عام لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور لوگ پریشان ہیں اسی لئے وہاں کانگریس کی حکومت بن رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، 'وہ کہتے ہیں کہ میں غریبوں کا بیٹا ہوں، تو کیا ہم امیر کے بیٹے ہیں۔ میں ان سے زیادہ غریب ہوں۔ آپ کا 56 انچ کا سینہ ہے اور تین تین، چار چار بار ایک آدمی کو شکست دینے کے لئے آ رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت آنے والی ہے۔کانگریس کی حکومتوں کو بہتر بتاتے ہوئے اشوک گہلوت نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی اور کہا، 'میں مودی جی اور امت شاہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کا موازنہ کرکر دیکھیں کہ کہاں کی گورننس اچھی ہے۔ آپ کرناٹک کی ہی مثال لے لیں۔ یہاں بدعنوانی اتنی بڑھ گئی ہے کہ بی جے پی کی چال، کردار اور چہرہ سب بدل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانی کے نام پر کانگریس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، چاہے آپ مذہب کے نام پر کچھ بھی کریں، لیکن یہ گاندھی کا ملک ہے اور یہاں کا پوری دنیا لوہا مانتی ہے۔ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہیں۔ واڈرا نے کہا، 'مودی جی کو ان کے لوگوں نے سب سے طاقتور، سب سے بڑا، بہترین، ترقی پسند آدمی کہا ہے۔ مودی جی کرناٹک آتے ہیں اور کہتے ہیں - میں نے کرناٹک کو ملک میں ترقی کی مثال بنانے کا خواب دیکھا تھا۔ حیرت کی بات ہے کہ جب کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت تھی تو مودی جی نے یہ خواب پورا کیوں نہیں کیا؟ آپ سب سے افضل ہیں، آپ بہترین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Slams BJP بینکوں کا کروڑوں غبن کرنے والا مودی کا قریبی ہے، کانگریس

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.