حیدرآباد: ڈالر کے مقابلے ایک بار پھر روپے کی گرتی ہوئی قدر پرطنز کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعہ کو حیدرآباد میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں ہندوستانی روپے کو امریکی ڈالر کے برابر لانے کا عہد کیا تھا۔Owaisi Slams Modi over Falls Rupee
ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ آج ایک امریکی ڈالر کی قیمت 81 بھارتی روپے کے برابر ہوگئی ہے، جوگزشتہ پانچ برسوں میں 25 فیصد کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے اور 'خود کفیل' بننے کی اپیل کرنے کے باوجود ہم درآمدات پر زیادہ انحصار کر چکے ہیں۔
اویسی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اچھا رسپانس نہیں دے رہا ہے۔ میوچل فنڈز ماہانہ 20,000 کروڑ روپے سے کم ہو کر 6,000 کروڑ روپے ماہانہ ہوچکا ہے اورگزشتہ ایک سال میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے تقریباً 40 ارب ڈالرکی فروخت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امیر لوگ ملک سے فرار ہو رہے ہیں اور پرتگال، اسپین، متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کر رہے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ بہت جلد ایک امریکی ڈالر 100 بھارتی روپے تک پہنچ جائے گا۔
یو این آئی