ETV Bharat / bharat

Vaccination Drive: وزیر اعظم مودی نے ویکسینیشن مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مختلف ریاستوں میں ویکسینیشن مہم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن مہم کو اچھے طریقے سے انجام دی جائے۔

PM Modi
PM Modi
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 3:56 PM IST

Updated : Jun 5, 2021, 5:38 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں کووڈ ویکسینیشن یعنی ٹیکہ کاری مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جہاں اعلی افسران کی جانب سے انہیں ویکسین کی موجودہ دستیابی اور اس میں اضافے کے لیے روڈ میپ کے بارے میں آگاہ کیا۔

ویکسین کے مختلف مینوفیکچررس کو ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے ایک ریلیز میں کہا 'مرکزی حکومت ویکسین بنانے والوں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے اور زیادہ پیداواری یونٹوں کی مالی امداد اور خام مال کی فراہمی کے سلسلے میں مدد کر رہی ہے'۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے صحت کارکنان کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن ورکرز میں بھی ویکسینیشن مہم کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مختلف ریاستوں میں ویکسینیشن مہم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن مہم کو اچھے طریقے سے انجام دیا جائے۔

پی ایم او نے بتایا کہ عہدیداروں نے وزیر اعظم کو ٹیک فرنٹ پر کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بریف کیا۔ پی ایم او نے مزید کہا 'عہدیداروں نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریاستوں کو ویکسین کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ معلومات ضلعی سطح پر پہنچائی جائیں تاکہ لوگوں کو کوئی پریشانی نہ پیش آئے'۔

اس اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، تجارت اور صنعت وزیر، آئی اینڈ بی وزیر، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ کے سکریٹری، صحت سکریٹری اور دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔

Last Updated : Jun 5, 2021, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.