ETV Bharat / bharat

Third Wave Warning: وزیر اعظم نے آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی کا جائزہ لیا

کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں لگائے جانے والے آکسیجن پلانٹس کے کام کا جائزہ لیا اور انہیں جلد سے جلد چالو کرنے کی ہدایت دی۔

pm modi reviewed the situation of oxygen production and availability
وزیر اعظم مودی نے آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 3:53 PM IST

Updated : Jul 9, 2021, 7:54 PM IST

جمعہ کو ایک ورچول اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے پورے ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں عہدیداروں نے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت 1500 سے زیادہ آکسیجن پلانٹس لگائے جارہے ہیں، جنہیں وزیر اعظم کیئرز فنڈ، وزارتوں اور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس سے ملنے والے فنڈز سے قائم کیے جارہے ہیں۔

یہ پلانٹس تمام ریاستوں اور اضلاع میں لگائے جارہے ہیں اور ان کے شروع ہونے کے بعد پورے ملک میں چار لاکھ سے زیادہ آکسیجن بیڈز کو آکسیجن مہیا کرائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: Cabinet Reshuffle: نئے وزراء نے قلمدان سنبھال لیا

وزیر اعظم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں اور جلد ہی ان پلانٹس کو شروع کریں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں تاکہ آکسیجن پلانٹس کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے۔

یواین آئی

Last Updated : Jul 9, 2021, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.