ETV Bharat / bharat

Cheetahs Return to India مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑا گیا - چیتا بھارت واپس

وزیر اعظم نریندر مودی نے نمیبیا سے لائے گئے چیتوں کو مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چھوڑا۔ PM Modi Releases Cheetahs

مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑا گیا

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 12:25 PM IST

گوالیار: وزیر اعظم نریندر مودی آج سخت حفاظتی انتظامات میں مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپور میں واقع کونو نیشنل پارک پہنچے، جہاں وہ تقریباً 70 سال بعد نامیبیا سے لائے گئے چیتوں کو باضابطہ طور پر پارک میں چھوڑ کر ملک میں چیتے کی نسل دوبارہ آباد کرنے کے اہم منصوبے کی شروعات کی۔ PM Modi Releases Cheetahs in Kuno National Park

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi releases the cheetahs that were brought from Namibia this morning, at their new home Kuno National Park in Madhya Pradesh.

    (Source: DD) pic.twitter.com/CigiwoSV3v

    — ANI (@ANI) September 17, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قبل ازیں مودی دہلی سے روانہ ہوئے اور صبح تقریباً 10 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے گوالیار پہنچے، جہاں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد پی ایم مودی فوج کے خصوصی ہیلی کاپٹر سے کونو نیشنل پارک پہنچے۔ کونو نیشنل پارک کے علاقے میں مودی کے ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے ہیلی پیڈ تیار کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے آٹھ چیتے کو کل نامیبیا سے خصوصی طیارے کے ذریعے لایا گیا تھا، جو صبح گوالیار ہوائی اڈے پر اترا۔ ہوائی اڈے پر، شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے خصوصی طیارے میں سوار خصوصی ٹیم کا استقبال کیا۔ سندھیا کی موجودگی میں، خصوصی پنجڑے طیارے سے اتار کر ہیلی کاپٹر میں رکھے گئے۔ ان پنجڑوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک لے جایا گیا۔ مودی کے کونو پہنچنے سے پہلے ہی چیتے کونو نیشنل پارک پہنچ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Kuno National Park مودی اپنی سالگرہ پر مدھیہ پردیش کی سرزمین سے چیتوں کا تحفہ دیں گے

مودی کونو میں چیتوں کو باضابطہ طور پر چھوڑنے کے بعد چیتے دوست ٹیم سے بات چیت کی۔ کونو علاقے میں چیتے دوست بھی تعینات کیے گئے ہیں، جنہیں چیتوں کی حفاظت کے لیے ضروری تربیت دی جائے گی۔ کونو نیشنل پارک سے بے گھر ہونے والے کچھ دیہات کے مکینوں کو چیتا دوست بنا دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.